• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 14ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئےچودہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

رینجرز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گلستان جوہر، فیروزآباد اورمحمود آبادکے علاقوں سے آٹھ ملزمان محمد عامر، محمد راشد عرف شاہروز، محمد سلمان عرف منشی، محمد عتیق، علی احمد خان عرف گنجا، محمد عرفان عرف موٹا، نعمان عرف انو اور محمد عرفان کوگرفتار کیا گیا ہے جو ڈکتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

جبکہ گبول ٹائون اور سرسید کے علاقوں میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئےچار ملزمان میاں باچا، غلام علی عرف رئیس مما، عابد شریف اور گل تاج کو گرفتار کیا ہے، ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

جبکہ بوٹ بیسن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان محمد ابراہیم اور فیاض خان کو گرفتار کیا، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی فراہمی میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین