گھوڑوں پر سوار ہو کر بال سے گول کرنے کا کھیل پولو تو کافی پرانا کھیل ہے لیکن چین میں اس کھیل میں نیا ٹرینڈ متعارف کروادیا گیا ہے۔
جی ہاں چین کے علاقے اندرونی منگولیا میں دلچسپ کیمل بال(Camel Ball) ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اس منفرد ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی اونٹوں پر سوار ہو کر اسٹک کے ذریعے بال سے گول کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔یہ منفرد ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔