• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاونٹس کیس: سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیا

سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں تحریری حکم جاری کردیا، تفصیلی فیصلے جے آئی ٹی رپورٹ، جمع شدہ مواد اور شواہد فوری طور پر نیب کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلی فیصلے کے لئے یہاں کلک کریں

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ جےآئی ٹی تحقیقات میں نیب کی معاونت کرے گی،نیب 2 ماہ کےاندر تحقیقات کرکے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے گا۔

فیصلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے فی الحال نکالنے کا حکم بھی دیا گیا۔

حکم میں ساتھ ہی کہا گیا کہ بلاول اور مرادعلی شاہ کے خلاف اگر ٹھوس شواہد ملتے ہیں تو وفاقی حکومت کو ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار ہوگا۔

سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا کہ نیب فاروق ایچ نائیک، ان کے بیٹے اور انور منصور کے بھائی سے متعلق جے آئی ٹی کے مواد کا از سر نو جائزہ لے، کیس نہیں بنتا تو ان کے نام بھی ای سی ایل سے نکالا جائے۔

جعلی اکاونٹس کیس کا حکم نامہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا جو 25 صفحات پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین