• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے کچھ افسران مسلم لیگ ن کیخلاف ہیں، سلمان رفیق

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے الزام لگا ہے کہ نیب کے کچھ تفتیشی افسران مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں، پہلے کچھ لوگوں کو تھپڑ بھی مارے جاتے تھے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ان کے بھائی سعد رفیق کے خلاف گواہی ڈھونڈنے کے لیے لوگوں پر تشدد کیا گیا،سعد رفیق سے ان کی ملاقات نماز اور ہاتھ منہ دھونے کے وقت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واش روم کا نام ہائیڈ پارک رکھا ہوا ہے، واش روم ہی ایسی جگہ ہے جہاں کھل کر بات ہوسکتی ہے، سیل میں کیمرے ہیں اور ہر چیز پر نظر رکھی جاتی ہے، جیلوں میں صرف دہشت گردوں کے سیل میں کیمرے ہوتے ہیں۔

سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم وزیر اعظم نے روک رکھی ہے، تحریک انصاف کو اس قانون پر آگے آنا چاہئے۔

تازہ ترین