• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومت نے احتساب کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا‘



امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے احتساب کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔

منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت احتساب کو متنازع بنانے اور مذاق اڑانےکے سوا کچھ نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا تو یہ ملک وقوم کیساتھ سنگین مذاق ہوگا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جولوگ مشرف کی کابینہ میں تھے وہی موجودہ حکومت میں وزیر مشیرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک پڑی چوری کی دولت واپس لانےکیلئے کوئی بھی میکنزم نہیں بناسکی۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ 375 ارب ڈالر واپس آجاتے تو کسی کے سامنے قرض کیلئے ہاتھ نہ پھیلانے پڑتے۔

انہوں نے کہا کہ اب تو ملک میں منی لانڈرنگ سکھانے والے ادارے کھل گئے ہیں۔

تازہ ترین