• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا: الشباب کا نیروبی کے ہوٹل پر حملہ، پندرہ افراد ہلاک

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ،ہوٹل اور غیر ملکی دفاتر کے باہر دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی۔

ہلاک شدگان میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے،حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد مارے گئے،مختلف عمارتوں میں محصور 700 سے زائد شہریوں کو نکال لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دفاتر اور ہوٹل پر مشتمل کمپلیکس پر حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ 18 گھنٹے  سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی حملے کے مقام پر جھڑپیں جاری ہیں۔

کینیئن پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں غیر ملکیوں سمیت 15 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں،غیر ملکیوں کی شناخت کی تفصیل بعد میں بیان کی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے حملے میں اپنے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔کینیئن وزارت داخلہ نے بیان دیاتھا کہ تمام عمارتوں کو رات میں کلیئر کرا لیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد کو عمارتوں سے نکالا گیا ہے۔

کینیئن حکام نے حملہ آوروں سے متعلق ابھی کوئی تفصیل بیان نہیں کی ، الشہباب کے چار حملہ آوروں نے گزشتہ شام کمپلیکس پر حملہ کیا تھا۔چار حملہ آوروں نےہوٹل میں داخل ہوتے ہی وہاں پارک کاروں پرگرینیڈ پھینکے جس سے ان میں آگ بھڑک اٹھی ،ایک حملہ آور نے لابی میں خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے بعد تین دہشتگردوں نے ہوٹل میں بیٹھے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،جان بچانے کیلئے کچھ لوگوں نے ٹیبل کے نیچے پناہ لی اور کچھ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دریں اثنا کینیا کے صدر نےسرکاری ٹی وی پرقوم سےخطاب کرتے ہوئے سیکیورٹی آپریشن مکمل ہونے اور تمام تین حملہ آوروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران عمارت میں محصور700 سے زائد شہریوں کو باہر نکالا گیا ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی اور ایک برطانوی شہری شامل ہیں ۔ حملے کی ذمہ داری تنظیم الشہباب نے قبول کی ہے۔

تازہ ترین