• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے ابتدائی دو ون ڈے، اسٹین اور ڈی کاک آرام کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے انٹر نیشنل میں فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈی کوک کو آرام کا موقع دیا ہے۔ دونوں ٹیسٹ سیریز میں جیت کے مرکزی کردار تھے۔ ان کی جگہ ڈیون اولیویئراورایڈن مارکرام کو شامل کیا گیا ہے۔ کلاسن وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے ہیرو اولیویئر ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔ ڈیل اسٹین تیسرے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی تکلیف میں تھے، تاہم جنوبی افریقا کی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیل اسٹین بالکل ٹھیک ہیں انہیں آرام دیا گیا ہے۔ ابتدائی دو ون ڈے میچوں میں فاف ڈوپلیسی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملا، عمران طاہر، ہینڈرکس، ڈیون اولیویئر، کلاسن ، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، اینڈیل پہلی کیو وا، پریٹوریس، ربادا، تبریز شمسی، وان ڈر ڈیسن، اورایڈن مارکرام شامل ہیں۔
تازہ ترین