• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز سلیکشن کمیٹی نے 20کرکٹرز کو کیمپ میں طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لئے ویمنز سیریز شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ بیس ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر، اسٹیٹ بنک کمپلیکس اور ساؤتھ اینڈ کلب میں لگایا جائے گا ۔ کیمپ 29 جنوری تک کراچی میں جاری رہے گا۔ خواتین کی سلیکشن کمیٹی نےکیمپ کیلئے 20 کرکٹرز کو طلب کیا ہے۔ جس میں کپتان بسمعہ معروف، ایمن، انور، ناہیدہ بی بی، عالیہ ریاض، ارم جاوید ، انعم امین ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ روف،جویریہ ودود ، کائنات امتیاز ، منیبہ صدیقی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ،ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، صبا نذیر، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔
تازہ ترین