• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،پانچ گواہوں سمیت 13افراد کے بیانات ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں انسداددہشتگردی کی عدالت میں آتشزدگی میں زخمی ہونے والے پانچ گواہان سمیت 13افراد نے اپنے بیان ریکارڈ کرادیے،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان میں ایم کیو ایم کے رئوف صدیقی،رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر بھی پیش ہوئے،گواہوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے دھواں بھرگیا اور پوری فیکٹری کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جان بچانے کے لیے کھڑکی توڑ کر چھلانگیں لگائیں،آتشزدگی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے 7 گواہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میڈیا کےذریعے پتا چلا کہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، فیکٹری سے جلے ہوئےلوگوں کو نکالا جارہا تھا، پولیس کی جانب سے وقوعہ کے کچھ دن بعد لاشیں دی گئیں ، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر تے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرد ی۔
تازہ ترین