• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی جانب سے سورت لوہار کے گھر پر چھاپے کی تردید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے سورت لوہار کے گھر پر چھاپہ مارنے کی تردید کر دی،ترجمان رینجرز کے مطابق مورخہ 12 جنوری 2019 کو وائس آف مسنگ پرسنزکے چندنمائندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اَپ لوڈکی گئی یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ رینجرز کی جانب سے سورت لوہار کے بھائی سنجر لوہار نامی شخص کوگرفتار کیا گیا ہے جو کہ حقائق کے قطعی منافی ہے،ویڈیو میں نظر آنے والی رینجرزکی موبائل کو 12 جنوری کی شام شمائل کمپلیکس نزد موسمیات کراچی میں خالد زمان نامی شخص کی گرفتار ی کے لیے بھجوایاگیا تھا جو کہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے ،بھتہ خوری اور قتل کے مقدمات میں مفرور ہے ۔
تازہ ترین