• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے پہلے کپتان کو گوگل کا خراج عقیدت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کے مداح آج اُن کی 94 ویں سالگرہ منا رہے، معروف سرچ انجن گوگل نے اس موقع پر عبدالحفیظ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنا نیا ڈوڈل پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان کے نام کردیا ہے۔

عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

واضح رہے کہ عبدالحفیظ نے تین ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور پھر 1952ء سے1958ء تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔

انہوں نے پاکستان ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے 23 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں سے 6 میچز جیتے، 6 ہارے اور 11 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

عبدالحفیظ کاردار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہے تھے۔

عبدالحفیظ کاردار نے کچھ وقت سیاست کے میدان میں بھی رہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، اسی دوران انہیں پنجاب کے وزیر خوراک کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا موقع ملا تھا۔ 

وفات سے قبل عبدالحفیظ کاردار سوئزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر بھی رہے۔ 

21 اپریل 1996ء کو عبدالحفیظ کاردار دنیا فانی سے رحلت فرما گئے۔

تازہ ترین