• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2افرادلوٹ مار کے دوران چاقو گھونپے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایسٹ لندن میں لوٹ مار کے ایک سنگین واقعہ میں دو افراد کو چاقو گھونپ دیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد پر بدھ کے روز 5بجے صبح حملہ کیا گیا جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔میٹروپولیٹن پولیس کے ٹیوٹر اکائونٹ کے مطابق ایک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔علی الصبح پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد فار ایونیو ، بارکنگ میں افسران جائے وقوع پر موجود تھے۔چاقو زنی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں متاثرین کو ایسٹ لندن کے ایک ہسپتال پہنچایا گیا ۔اب تک اس ضمن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔متاثرین میں ایک 22سالہ خاتون شامل تھی جس کے ہاتھ میں زخم آیا جبکہ 27سالہ مرد کے بازو میں چاقو گھونپا گیا۔ پولیس کے مطابق ان کے زخموں سے زندگی کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہوئے۔

تازہ ترین