• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کی طرف سے ناصر محمود چغتائی کیلئے OBEکااعزاز

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے چیئرمین ناصر محمود چغتائی کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے کمیونٹیز کی خدمات اور مختلف ملکوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے پر او بی ای کا اعزاز دیا گیا۔ اس موقع پر ناصر محمود چغتائی نے روزنامہ جنگ لندن کو بتایا کہ اعزاز کا ملنا پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر کمیونٹیز کے لئے باعث فخر ہےانہوں نے کہا کہ برطانیہ میں آباد مسلمانوں کا مستقبل اب اس ملک سے وابستہ ہے اور اس کی ترقی کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کے لئے نبی کریمﷺ کے اسوۂ حسنہ مشعل راہ ہیں جس پر چل کر وہ انتہا پسندی سے دور رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی ہر مسلمان نے مذمت کی تھی اور دہشت گردی سے پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک بھی متاثر ہوئے تھے۔ ناصر محمود نے کہا کہ چند ماہ قبل BMHCکوبھی ملکہ برطانیہ نے ایوارڈ دیا تھا اب مجھے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اس طرح کے ایوارڈ ملنا پوری کمیونٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ہماری نوجوان نسل بھی ویلفیئر کا کام کرے اور کمیونٹی میں بھلائی اور رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ،اللہ تعالی نے کرم کیا اور عزت بخشی میں آئندہ بھی کمیونٹی کے لئے خدمت کروں گا۔
تازہ ترین