• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کانفرنس یکم فروری کو ہوگی

برسلز(عظیم ڈار) سفارتخانہ پاکستان برسلز لگسمبرگ ویورپی یونین مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے کانفرنس بروزجمعہ یکم فروری 2019کو 5 بجے پریس کلب برسلز Rue Froissart 95، 1000 میں منعقد کی جائےگی جس میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام اور بھارتی ظلم وبربریت کی مذمت کی جائے گی۔کشمیر کانفرنس میں یورپی یونین بلجیم کی پارلیمنٹس کے ارکان، انسانی حقوق کے سرگرم کارکن، علماء کرام، دانشور کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کے خلاف ہونے والے ظلم و ستم کے حق میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں مظالم کا اظہار کریں گے۔سفارتخانہ پاکستان برسلز کیجانب سے بلجیم میں آباد پاکستان وکشمیری کمیونٹی کو دعوت عام ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہارکے لئے یکم فروری شام پانچ بجے تشریف لائیں۔
تازہ ترین