اولڈہم (پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ شہید علامہ ضیاء الرحمن فاروقی ؒایک بلند پائے کے مورخ و محقق،حق گو عالم دین ، بے مثال ادیب اورتحفظ ناموس صحابہؓ کے بے باک نقیب تھے۔بانی جماعت علامہ حق نواز ؒکی شہادت کے بعدانھوںنے اخلاص و عزیمت اور وفا کا حق اداکرتے ہوئے دنیا کے کونے،کونے میںمدح وعظمت اہلبیت و اصحاب رسول ﷺکی دھوم مچا دی تھی۔ 18جنوری یوم شہادت علامہ ضیا فاروقی ؒؒکے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سیشن کورٹ لاہور کے درد ناک سانحہ کو آج 22سال گزر جانے کے باوجود درد غم کازخم اسلامیان عالم کے سینوں میںابھی تک تازہ ہے ۔ انھوں نے مولانا فاروقی ؒکو خراجعقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ان کی جدوجہدکا محور و مرکزملکی سلامتی و خود مختاری،نظام خلافت راشدہ کا نفاذ ،صحابہ کرام ؓکے ناموس کادفاع اور غلبہ اسلام تھاجو تاحال جاری و ساری ہے۔انہوں نے کہاکہ اسیری کے دوران علامہ ضیانے چھبیس کتابیںتصنیف کیںجن میں ’’رہبر و رہنما،تعلیمات آل رسولﷺ ،اسلام میں صحابہ کرام ؓ کی آئینی حیثیت ‘‘آپ ؒ کی شاہکار علمی تصنیفات ہیں’’تاریخی دستاویز‘‘ بمع عکس چھپواناآپؒ کا عظیم کارنامہ ہے جو مسلم امہ کو فکری رہنمائی مہیا کر رہا ہے ۔