• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کو حقوق دیئے جائیں، راجہ اصغر، غلام دستگیر

کوونٹری (نمائندہ جنگ ) اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں جنہوں نے ہر موقع پر پاکستان کی نہ صرف خدمت کی بلکہ اپنی جانیں نچھاور کیں لیکن موجودہ حالت میں اوورسیز کو ان کے حقوق نہیں مل رہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک ای یو فرینڈشپ سوسائٹی کے عہدیداران نے کیا، راجہ اصغر علی، غلام دستگیر نے کہا کہ سابقہ ن لیگ کی حکومت نے اوورسیز کمیشن پنجاب کیلئے افضال بھٹی کی تعیناتی کی جنہوں نے بحیثیت کمشنر گراں قدر خدمات انجام دیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر کے انہیں پاکستان کے قریب لا کھڑا کیا ایک اعتماد کی فضا قائم کر دی لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا جسے نیب اور وفاقی کابینہ نے نکالنے کی منظوری دے رکھی ہے جو ابھی تک وفاقی وزیر داخلہ کی حتمی منظوری کی منتظر ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ افضال بھٹی اوورسیز پاکستانی ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرکے پاکستان اور اوورسیز کی خدمت کی، ان کا نام فی الفور ای سی ایل سے نکال کر اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کی جائے انہوں نے وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ وہ افضال بھٹی کا نام جلد از جلد ای سی ایل سے نکالنے کے لیے احکامات صادر کریں۔
تازہ ترین