• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری مدثر اقبال اور دوستوں کے اعزاز میں اقبال چوہدری کا ظہرانہ

بارسلونا (جواد چیمہ )اوتھ کمشنر (سلوؤ) چوہدری مدثر اقبال اور اُن کے دوستوں کے اعزاز میں محمد اقبال چوہدری نے ظہرانہ دیا جس میں قونصلر جنرل عمران علی چوہدری نے خصوصی شرکت کی، مہمانوں نے بارسلونا میں میزبان عمران علی چھوکر کلاں سمیت مختلف دوستوں کی طرف سے عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بارسلونا میں اُنہیں خلوص دل سے جس محبت کے ساتھ نوازا گیا ہے وہ اپنے تمام دوستوں کے شُکر گزار ہیں ،چوہدری مدثر اقبال نے اپنے کلاس فیلو امجد ڈار کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے محمد اقبال چوہدری اور حافظ عبدالرزاق صادق کی سیاسی و سماجی خدمات کو بھی سراہا ،اُنہوں نے قونصل جنرل عمران علی چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جس سے بھی سُنا ہے آپ کے متعلق تعریفی کلمات ہی سُنے ہیں جس پر قونصلر جنرل عمران علی چوہدری نے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ اچھے تعلقات اور اُن کے مسائل کا فوری اور بہترین حل ہمارے فرائض میں شامل ہے ،ظہرانے کے آخر میں میزبان محمد اقبال چوہدری نے تمام شرکاء کا شُکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین