• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیروبی میں دہشت گردوں کے حملے کے ہلاک شدگان میں برطانوی شہری شامل

لندن(پی اے)کینیا کےدارالحکومت نیروبی کے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے کم وبیش 14افراد میں ایک برطانوی شہری شامل ہے،دفتر خارجہ کے مطابق ہلاک ہونے والا برطانوی شہری برٹش جنوبی افریقن اور دہری شہریت کاحامل تھا۔ جبکہ ایک برطانوی شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔کینیا میں برطانوی ہائی کمشنر نک ہیلے نے ٹوئیٹر پر برطانوی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے انھوں نے ٹوئٹر پر لکھاہے کہ میں افسوس کے ساتھ تصدیق کرتاہوں کہ ہماری اطلاع کے مطابق ایک برطانوی شہری دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہوا ہے،ہم اس مشکل وقت میں متوفی کے عزیزو اقارب اور دوستوں کی دلجوئی اور مدد کررہے ہیں دفترخارجہ نے کہاہے کہ وہ کینیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے متاثرہ کسی بھی برطانوی شہری کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا نے کہا ہے کہ نیروبی میں مشتبہ شدت پسندوں کا محاصرہ ختم ہوگیا ہے اور تمام حملہ آوروں کو ’ہلاک‘ کر دیا گیا ہے۔مسلح حملہ آوروں نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک پرتعیش ہوٹل پر منگل کو حملہ کیا تھاجس میں کم از کم 14افراد ہلاک ہوئے ہیں۔منگلکی رات سیکورٹی فورسز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کارروائی ختم ہو گئی ہے تاہم بدھ کی صبح ایک مرتبہ پھر فائرنگاوردھماکے سنے گئے۔صومالیہ کے انتہا پسند گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔شہر کے ویسٹ لینڈز نامی علاقے میں واقع اس ہوٹل پر منگل کو مسلح افراد نے حملہ کیا تھا اور دو دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ شہر کے اس حصے میں نہ صرف ہوٹل بلکہ کئی دفاتر بھی ہیں‘حالیہبرسوں میں کینیا میں کئی اہم شدت پسند حملے کیے گئے۔ کینیا صومالیہ میں حکومت کی مدد کرنے والے علاقائی اتحاد کا حصہ ہے جو الشباب کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔   
تازہ ترین