ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے طلبا کا کمپری ہنسو ٹیسٹ کل 18جنوری کو منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں کوارڈینٹر ڈاکٹر سیما محمود کی طر ف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ایم ابی اے ، اے ڈی سی پی ، انگلش، ماس کمیونیکیشن ، اور ایل ایل بی کے وہ طلبا جن کورس ورک پورا ہوگیا ہے وہ امتحان میں بیٹھے کے اہل ہوں گے ۔