• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر بینک کی کسی صورت نجکاری نہیں ہونے دینگے، ہمایون خان

پشاور( وقائع نگار )پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان آج سے ہزارہ کا تین روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی عہدیدار وں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پارٹی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ صوبائی صدر بہت جلد صوبے کے دیگر اضلاع کادورہ بھی کریں گے جہاں پر ڈویژنل سطح پر پارٹی کنونشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ پارٹی کے صوبائی صدر نے مختلف پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال او پی ڈی پرچی میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان کی حکومت واقعی سونامی ثابت ہوئی مہنگائی بے روزگاری بڑھنے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خیبر بینک کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیگی حکومت شدید مالی بحران کی وجوہات سے عوام کو آگاہ کرے تحریک انصاف کی گزشتہ اور موجودہ حکومت کی غیر ضروری مداخلت نے خیبر بنک کو تباہ کردیا۔
تازہ ترین