پشاور( خصوصی نامہ نگار) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے کے فائنل میں گورنمنٹ کالج پشاور نےہادف کالج کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی ، گورنمنٹ کالج بڈھ بیر نے ناگمان کالج کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن منظر خان نے انعامات تقسیم کئے۔خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ڈی پی ای حسن خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام میں پشاور بورڈ کے ساتھ رجسٹر ڈ کالجوں نے حصہ لیا ، پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ کالج پشاور نے بڈھ بیر ، دوسرے سیمی فائنل میں ہادف کالج نے ناگمان کالج کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔