• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری نے ایمپلائز بینویلنٹ فنڈ کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دیدیا

کوئٹہ(خ ن)محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم و نسق کے اعلامیہ کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بینو یلنٹ فنڈ کے لئے پانچ سیکرٹریز پر مشتمل بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دے دیاہے ۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ بور ڈکے چیئرمین محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم و نسق کے سیکرٹری ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں سیکرٹری محکمہ خزانہ ، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ، محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم و نسق کے ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن ) اور سیکشن آفیسر ( بینو یلنٹ فنڈ ) شامل ہیں۔
تازہ ترین