• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سیکرٹریٹ کے چھ افسران امسال ریٹائرڈ ہونگے

کوئٹہ(خ ن) محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم و نسق حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سیکرٹریٹ کے چھ افسران امسال عمر کی بالائی حد (60سال ) پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کے اسسٹنٹ (B-16) محمد ظریف ولد اختر محمد 14 مارچ 2019 ، محکمہ خزانہ کے سپرنٹنڈنٹ (B-17) محمد اکرم ولد محمد اکبر خان یکم اپریل ، محکمہ اطلاعات کے اسسٹنٹ (B-16 ) عبدالخالق ولد محمد خان 19 اپریل ، محکمہ پرا سیکیو شن کے پرائیوٹ سیکرٹری (B-17) محمد مہدی ولد غلام حسین 14 مئی جبکہ سیکنڈری ایجوکیشن کے اسسٹنٹ (B-16) محمد یونس ولد حاجی خدائے داد خان 16 مئی اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹری (B-16) منظور احمد بزدار ولد محمد رمضان 9 جولائی 2019 کو اپنی عمر کی بالائی حد کو پہنچنے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
تازہ ترین