• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کا صارفین کیلئے آن لائن رجسٹریشن متعارف کرانیکا فیصلہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے صارفین کی سہولت و رہنمائی کے لئے آن لائن رجسٹریشن سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا،اب بیرون ملک سے آنے والے صارفین گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فونز کی رجسٹریشن کروا سکیں گے کیونکہ پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہےپی ٹی اے کے سسٹم کو ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا جس کے بعد ایئرپورٹ پر فون کی رجسٹریشن نہ کرنے والوں کو پریشان نہیں ہونا پڑے گا اور وہ گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فون رجسٹرڈ کرا سکیں گے۔
تازہ ترین