• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کا تعلیمی ادارے کو ماہانہ فیس کیساتھ جرمانہ لینے سے روک دیا

کوئٹہ (خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے ایک تعلیمی ادارے کو ماہانہ فیس کے ساتھ 500روپے جرمانہ لینے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ میر محمد ایوب نے صوبائی محتسب سے گزارش کی کہ انکی تین بیٹیاںسمنگلی روڈ پر واقع اسکول میں پڑ ھ رہی ہیں اور وہ باقا عد گی سے ماہانہ فیس جمع کررہے ہیں ۔ اکتوبر 2018ء سےمذکورہ تعلیمی ادارے نے ہرماہ کی 15تاریخ کے بعدجمع ہونے والی فیس کے ساتھ 500روپے غیر قانونی طور پر جرمانہ وصولی شروع کی ہے جوکہ طالبات اور والدین دینے سے قاصر ہیں ۔ صوبائی محتسب نے فوری کا رروائی کرتے ہوئے ادارے کے سیکرٹری سے وضا حت طلب کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت ایڈ وانس ماہانہ فیس کے ساتھ جرمانہ وصول کیا جا سکتا ہے جس پر وہ تسلی بخش وضا حت دینے میں ناکام رہے ۔بعدازاں صوبائی محتسب نے مذکورہ جرمانہ کو غیر قانونی قرادیتے ہوئے ایڈ وانس ما ہانہ فیس کے ساتھ جرمانہ لینے سے روک دیااور مزید ہدایت دی کہ اگر کسی سے اس ضمن میں جرمانہ وصول کیا گیا تو اسے واپس یا اگلے ماہ کی فیس میں ایڈ جسٹ کیا جائے ۔
تازہ ترین