• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد میں طیارہ کریش،متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے دو سال قبل ایبٹ آباد میں کریش ہونے والے طیارے کے بارے میں ایوی ایشن ڈویژن کے سیفٹی اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ کے باوجود ابھی تک سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے نےمتعلقہ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ دونوں اداروں کے ترجمانوں کا ایک ہی موقف ہے کہ ابھی تفصیلی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ پی آئی اے کا اے ٹی آر ساختہ طیارہ7 دسمبر 2016کو چترال سے اسلام آباد واپسی پر ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ طیارے میں سوار پانچ افراد پر مشتمل عملہ اور 42 مسافروں میں سے کوئی نہیں بچ سکا تھا۔ سیفٹی اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ انتہائی تاخیر سے جاری کی ہے ۔

تازہ ترین