• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل کیلئے مضبوط بلدیاتی نظام کا قیام عمل میں لائینگے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی اقتدار میں آکر ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام کا قیام عمل میں لائے گی اور تمام فنڈز اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریگی۔ انہوں نےپنجاب حکومت کی جانب سے صرف حکومتی اراکین اسمبلی کو 10 کروڑ فی کس تر قیاتی فنڈز دینے کی اسکیم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں منتخب اراکین اسمبلی کی بنیادی ذمہ داری عوامی مفاد میں قانون سازی کرنا ہے نہ کہ ترقیاتی کام کرانا، آئین کے مطابق یہ بلدیاتی حکومتوں کی ذمے داری ہے اس لیے تمام تر ترقیاتی فنڈ کوعوام کے وسیع تر مفاد میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی سیاسی وابستگی کو مدنظر رکھے بغیر بلدیاتی حکومتوں کو منتقل کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین