• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپورراہداری،بھارت کا پاکستان کو باضابطہ مذاکرات کیلئےدعوت دینے کا فیصلہ

لاہور(خالد محمود خالد) بھارت نے کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمدو رفت کے حوالے سے مشترکہ قواعدوضوابط بنانے کے لئے پاکستان کو باضابطہ مذاکرات کے لئے دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے داخلہ حکام کے مذاکرات آئندہ چند روز میں ہوں گے۔ نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کے ایک اہم اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی سیکرٹری داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کریں۔

تازہ ترین