• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالی ہاتھ خواتین نے حب پولیس اور انتظامیہ کو پریشان کردیا

حب ( مشتاق کمبوہ/نامہ نگار ) ایک درجن سے بھی کم خالی ہاتھ خواتین نے حب پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگوادیں ، خواتین نے سوک سینٹر حب کے مین گیٹ پر قبضہ کر کے اندر سے تالے لگا کر باہر سے کسی شخص کو سوک سینٹر کی عمارت میں کسی سرکاری افسر میں داخل ہونے نہیں دیا ۔ خواتین کے الیکٹرک کے ایک پرائیویٹ گارڈ کی حب کے دفتر سے قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہی تھیں ۔
تازہ ترین