• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ (ڈمی) آج ”خبرناک“ کے مہمان !!

کراچی (جنگ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (ڈمی) جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے بستر باندھ رکھا ہے جہاں چاہے لے چلو۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مخلوط تھی مگر منحوس نہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایم پی اے پانی کا گھڑا نہیں ہوتا جسے فواد چوہدری توڑ دے گا۔ ”نکھٹو شوہر تو قبول ہے مگر چور نہیں، نخرے اٹھاؤ بلائیں بھگاؤ، سونے چاندی سے لدا قبرستان اور قلعہ دراوڑ پر فقیروں کا قبضہ“ اِن تمام موضوعات کو بھی پروگرام کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔
تازہ ترین