• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل کمپنیوں کا ٹاورز کی منٹیننس نجی کمپنیوں کو آئوٹ سورس کرنیکا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں کام کرنے والی ٹیلکوز ( سیلولر/موبائل کمپنیوں) کیطرف سے اپنے ٹاورز کی مینٹی ننس کا کام روکتے ہوئے مبینہ طور پر یہ کام نجی کمپنیوں کو آئوٹ سورس کرنے کا انکشاف ہوا ہے، تاہم جاز حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ٹاورز کی مینٹی ننس خود ہی کرواتے ہیں جبکہ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف ) کمپنی کے ایک ذمہ دار افسر کا کہنا ہے کہ تمام سیلولر کمپنیاں اپنے ٹاورز کی مینٹی ننس کا کام پرائیویٹ کمپنیوں کو آئوٹ سورس کرتی ہیں ، اپنے طور پر مینٹی ننس کا کام کروانا آسان نہیں ہوتا ۔ یو ایس ایف ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھی جاز اور ایڈوٹکو کے درمیان ہونے والی ٹاورز کی حوالگی کے حوالے سے ڈیل پی ٹی اے کی طرف سے این او سی جاری نہ ہونے پر بغیر عملدرآمد ہی منسوخ ہو گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈیل جس کے تحت ملک بھر میں لگے جاز کے ہزاروں ٹاورز ایڈوٹکو وغیرہ کی ملکیت میں چلے جانے تھے پھر جس سیلولر کمپنی کو ان ٹاورز سے سہولت چاہئے ہوتی تووہ ایڈوٹکو سے حاصل کرتی، یہ ڈیل 1.2ارب ڈالر کی بتائی جاتی ہے۔ ایڈوٹکو کا اس حوالے سے موقف ہے کہ جب یہ ڈیل ہوئی تھی تو مقررہ وقت تک پی ٹی اے حکام کی طرف سے این او سی جاری نہیں ہوا تھا جس پر یہ ڈیل ختم ہو گئی تھی ۔
تازہ ترین