• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سے 17 ارب 8سال میں جمع کرانیکا حکم ملا ،وکیل گرینڈحیات ہوٹل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت میں گرینڈ حیات ہوٹل کی لیز سے متعلق سپریم کورٹ کے 9 جنوری کے حکم نامے کی کاپی جمع کرا دی گئی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے گرینڈ حیات ہوٹل کی لیز کے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت کی تو گرینڈ حیات کے وکیل عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے سپریم کورٹ کے 9 جنوری کے حکم نامے کی کاپی جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے لیز منسوخی سے متعلق ماتحت عدلیہ کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دئیے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم نامے کے بعد ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکتا ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بی این گروپ نے لیز کی تجدید کے لئے 17 ارب روپے جمع کرانے ہیں ۔ سپریم کورٹ سے 17 ارب روپے کی رقم 8 سال میں جمع کر ا نے کا حکم ملا ہے ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ گرینڈ حیات کی لیز سے متعلق ریفرنس کا مسودہ ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوا دیا ہے ۔ ریفرنس دائر کرنے کے لئے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کا انتظار ہے ۔
تازہ ترین