• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت کا شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنیکا حکم

اسلام آباد(بلال عباسی) احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشدملک نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز او ردیگر کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے ریفرنس میں تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ شوکت عزیزکو اشتہاری قراردینے کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے، بدھ کو نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران شریک ملزمان بشارت حسین شبیر، عمرفاروق اور غلام نبی ذاتی طور پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے مزید سماعت 6فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔
تازہ ترین