• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز انصاف دینے کے انتظار میں ہیں لیکن وکلا نے کام چھوڑ دیا، جسٹس کھوسہ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وکلا ہڑتال کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ججز تو عدالتوں میں بیٹھے انتظار کررہے ہیں کہ سائل آئے اور ہم انصاف کریں لیکن وکلا نے ہی کام چھوڑ دیا ہے۔ بدھ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد کی ذیلی ماتحت عدالتوں کے خلاف وکلا کی ہڑتال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ججز انتظار کررہے ہیں کہ سائل آئیں تاکہ انہیں انصاف دیں لیکن وکلا نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس پر ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہا کہ جی اسلام آباد کی نومنتخب ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال ختم کردی ہے۔اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نہیں آپ نے ہڑتال ختم نہیں کی بلکہ کم کردی ہے، اخبار میں پڑھ رہا تھا کہ منگل اور جمعہ کو ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہفتے میں دو دن کا ناغہ ہوتا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ارسال کردیا۔

تازہ ترین