• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوشوارے جمع نہ کرنے پر،فواد چوہدری اور4وزراء سمیت332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرقومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری،اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیر صحت عامر کیانی،داخلہ امور کے وزیر مملکت شہر یار آفرید ی،وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان،وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ،وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اورمسلم لیگ ن کے آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر احسن اقبال سمیت 332 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل کر دی ،الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 1174 پارلیمنٹیرنز میں سے 839 اراکین نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں سینٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے 332 ارکان کی طرف سے تفصیلات جمع نہ کرانے پررکنیت معطل کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق معطل پارلیمنٹیرنز قانون سازی میں حصہ لینے کے مجاز نہیں ،الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹفکیشن سینٹ ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریز کو بھیج دیا ہے ،معطل کئے گئے دیگر پارلیمنٹیرنز میں بی این پی کےسربراہ اختر مینگل ، سینیٹر ز پیر صابر شاہ،راحیلہ مگسی،مصدق ملک ،اسحاق ڈار، سرفراز احمد بگٹی ،پی ٹی ایم کے محسن داورڑ ،ن لیگ کے ملک سہیل،چوہدری سالک حسین ، چوہدری حسین الہٰی ، غلام بی بی بھروانہ ،جاوید لطیف،نواب یوسف تالپور ،ن لیگ کی شیزا فاطمہ خواجہ ، مائزہ حمید،انوارا لحق کاکڑ ،پنجاب اسمبلی کے بلال یاسین ، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور حلف نہ اٹھانے والے چوہدری نثار علی خان شامل ہیں، معطل کئے گئے پارلیمنٹیرنز میں 20 سینیٹر ، 72 ارکان قومی اسمبلی ، 115 ارکان پنجاب اسمبلی ، 52 ارکان سندھ اسمبلی ، 54 ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی اور 19 ارکان بلوچستان اسمبلی شامل ہیں ۔

تازہ ترین