• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،نیب افسران نااہل، دو دو سال انکوائریاں چلتی ہیں، ریکارڈ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری محکموں میں نیب انکوائریز سے متعلق سابق سیکرٹری علی احمد لند، سلیمان ملاح و دیگر کی درخواست ضمانت پر رپورٹ طلب کرلی،نیب انکوائریز میں پیش رفت نہ ہونے پر چیف جسٹس سخت برہم ہوگئے۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریماکس دیئے نیب افسران نااہل ہیں دو دو سال انکوائیاں چلتی ہیں، یہی صورتحال ہے تو پھر ڈی جی نیب سندھ کو فوری طلب کر لیتے ہیں۔ آپ کال اپ نوٹس کے بعد کرتے کیا ہیں۔نیب والے رات 12 بجے لوگوں کے گھروں میں گھس جاتے ہیں۔ نیب والے کال اپ نوٹس کے بعد سکون سے بیٹھ جاتے ہیں۔ بتائیں کراچی میں کتنی انکوائریز زیر التواء ہیں۔ بتائیں، کتنے برسوں سے انکوائریز چل رہی ہیں اور ان میں کیا پیش رفت ہے۔

تازہ ترین