• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول،مراد علی شاہ کا نامECLسے ہٹانے کا تحریری حکم جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام فی الحال ای سی ایل سے نکالنےکا حکم دیدیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی تحقیقات پر تفتیش کر کے ریفرنس دائر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے، چیف جسٹس پاکستان عملدرآمد بینچ تشکیل دینگے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا 25 صفحات پرمشتمل فیصلے لکھا جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) رپورٹ،جمع شدہ مواد اور شواہد فوری طور پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔تحریری حکم نامے میں کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے انکے کام میں مسائل پیدا ہونگے اور انکی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوگی،جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کرپشن اور منی لاڈرنگ کا ہےاور بادی النظر میں نیب کو بھجوانے سے متعلقہ ہے،معاملے میں کمیشن، سرکاری خزانے میں بے ضابطگیاں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیا گیا ہے،فریقین کے وکلا ءعدالت کو متاثر کن دلائل نہیں دے سکے،چند وکلا نے تسلیم کیا کہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ تحریری حکم کے مطابق جے آئی ٹی تحقیقات میں نیب کی معاونت کریگی،نیب 2 ماہ کے اندر تحقیقات کرکےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا،بلاول،مرادعلی شاہ کیخلاف اگر ٹھوس شواہد ملتے ہیں تو وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہوگا۔
تازہ ترین