• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی دل آزاری ہوئی تومعاف کردے،چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد (آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر کسی کی دل آزاری کی ہو تو معاف کر دے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزازاحسن کے ساتھ خوشگوار مکالمہ کے دوان کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں، لیکن خواہش کے باوجود ان کا شاگرد نہیں بن سکا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی محبت کے باوجود خلاف قانون اعتزاز احسن کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دیا، گلہ ختم ہے، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگ کر جاؤں گا، میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کر دیں۔
تازہ ترین