• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ کو 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت،کیا ریاست نیب چلائیگی،ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد خزب اختلاف حمزہ شہباز کو 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے حمزہ شہباز سے215ملین کی گارنٹی جمع کروانے کی استدعا مسترد کردی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کرلیا،جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس دیئے کہ کیا ملک نیب چلائے گی،پھرپارلیمنٹ کو ختم کر دیں؟عدالتوں کوکسی کیلئے پارٹی نہیں بننا چاہیے،اس سے ملک تباہ ہورہا ہے،بنانا ریپبلک نہیں بننے دیں۔ درخو اس تگزار کے وکیل اعظم نذیر تارڑنے موقف اختیار کیا کہ نومبر میں حمزہ شہباز برطانیہ کیلئے سفر کرتے وقت ایئرپو ر ٹ گئے تو پتہ چلا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے،جسٹس فرخ عرفان نے استفسار کیا آپ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں؟حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز محب وطن شہری ہیں اور پرویزمشرف کے دور میں بھی ملک نہیں چھوڑا۔
تازہ ترین