• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست آج مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دینے کی متفرق درخواست منظور کر لی ہے اور درخواست گزار کو مرکزی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے آج جمعرات کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے متفرق درخواست کی سماعت کی عدالت نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے؟ درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن لڑتے وقت اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں۔
تازہ ترین