• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سے سوئی جتنی بڑی گیس فیلڈدریافت ہونے کا امکان

اسلام آباد( عاطف شیرازی) سندھ سے اپریل اور مئی کے وسط میں سوئی جتنی بڑی گیس فیلڈدریافت ہونےکا امکان ہے جس کا ذخیرہ 3 سے 8 ٹریلین کیوبک فٹ ہوسکتا ہے،25 سے 30 سال تک ذخیرہ استعمال کیا جاسکے گا۔

اس بارے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان کوایگزون موبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارتضیٰ سیدکی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے امید ظاہر کی ہےکہ 2019 ہم سب کےلیے بہتر سال ثابت ہو گا۔ 

ترجمان پٹرولیم کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ایگزون موبل کے وائس پریذیڈینٹ اسٹیفن، سی ای او ارتضیٰ سید نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سی ای ای او ایگزون موبل ارتضی سید نے انڈس جی بلاک پر کام کی رفتار کےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ 

ایگزون موبل نے انڈس جی بلاک پرکنویں کی سپڈنگ شروع کردی ہے۔

اس کنویں کا قطر اٹھارہ سے چوبیس انچ ہے، یہاں پر انیس سو فٹ کی گہرائی ہے۔لہذا یہ الٹرا ڈیپ ایکسپلوریشن ہے۔

اس بلاک سے مارچ سے اپریل کے درمیان پہلی خوشخبری ملے گی.یہاں پر ڈرلنگ 24گھنٹے جاری ہے۔ایگزون موبل نے ٹارگٹ گہرائی 55 سوفٹ بتائی ہے۔

مارچ میں ایگزون موبل نمونہ جانچ کے لئے ہیوسٹن بھیجے گا اور اسی طرح ای این آ یی نمونہ جانچ کے لئے ملان بھیجے گا۔

تازہ ترین