• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو میں حساس اداروں کی کارروائی کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

ہنگو (نمائندہ جنگ)ہنگو سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، کا لعدم تحریک طالبان کے کمانڈراورایک سہولت کار سمیت4دہشت گرد مارے گئے، قاضی پمپ کے قریب ایک گھر میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی ساتھیوں سمیت موجودگی پر فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کی گئی۔ سیکورٹی حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے قاضی پمپ کے قریب ایک گھر میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر ساتھیوں سمیت موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا اس دوران کا لعدم تنظیم کے کمانڈر اور ساتھیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی ۔
تازہ ترین