• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے دائررٹ پرجواب طلب

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل بنچ نے سابق صدر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے دائررٹ پرجواب مانگ لیا۔ فاضل بنچ کے روبرودرخواست گزار شاہداورکزئی نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لئے ہونے والے امریکی آپریشن کی سابق صدر آصف علی زرداری کو پیشگی اطلاع تھی تاہم اس بات کوحساس اداروں سے خفیہ رکھاگیالہذا آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے ۔
تازہ ترین