• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسلز مسیحی افراد کی شادیاں رجسٹرڈ کریں،سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسیحی افراد کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ یونین کونسلز قانون کے مطابق مسیحی افراد کی شادیاں رجسٹرڈ کریں۔ سنائے گئے فیصلے میں سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہاکہ نادرا قانون کے مطابق مسیحی افراد کو میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرے۔سپریم کورٹ نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ حکومت پنجاب مسیحی افراد کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق قانونی اقدامات کرے۔
تازہ ترین