• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں 1.62روپے فی یونٹ اضافہ، برآمدی صنعتوں اور زرعی صارفین کو رعایت

لاہور(نمائندہ جنگ ) ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں یکم جنوری سے فی یونٹ 1.62روپے اضافہ ہو گیا ہے ، آئندہ ماہ فروری میں صارفین بجلی کو نئی قیمتوں کے مطابق بل وصول ہو ں گے ۔ حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 300یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ نئی قیمتوں میں برآمدی صنعتوں اور زرعی صارفین کو خصو صی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ٹیوب ویل استعمال کرنے والے زرعی صارفین سے فی یونٹ 5.35روپے وصول کئے جائیں گے۔
تازہ ترین