• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی ‘گیس بحران ‘مہنگائی ‘قرضوں کے خلاف ن لیگ کی تحاریک التواء

اسلام آباد(ایجنسیاں)مسلم لیگ نے عوامی اہمیت کے معاملات پر تحاریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں جس میں گیس، بجلی بحران‘ ادویات کی قیمتوں میں اضافے، قرضوں، مہنگائی‘ سی پیک منصوبوں میں سست روی، مہمند ڈیم کا ٹھیکہ اور پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاونٹس سے رقوم نکلوانے کی خبروں کے معاملات شامل ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع تحاریک التوا شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگ زیب اور دیگر کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں۔
تازہ ترین