• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے تین سو سے زائد سوالات کے اب تک جوابات نہیں دیئے گئے،خواجہ اظہار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے بدھ کو سندھ اسمبلیمیںاظہار خیال کرتے ہوئے کیا کہ اپوزیشن کے تین سو سے زائد سوالات کے اب تک جوابات نہیں دیئے گئے ہیں اور اسمبلی سکریٹریٹ میں سوالوں کو جواب دینے کی کوئی سیریل نہیں ہے۔انہوں نے اپنے نقطہ اعتراض پر کہا کہ یہاں لگتا ہے کہ صرف سمیع اللہ کلیم اللہ سمیع اللہ کلیم اللہ ہورہا ہے ہمیں ہمارے جواب تحریری شکل میں ڈاکومنٹ کے طور پر دیئے جائیں۔
تازہ ترین