• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی ہے نہیں، ڈیم واٹر سے بھرا جائے گا یا ہوا سے؟ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ سے پانی کے معاملے پر زیادتی کر رہا ہے، مزید ڈیمز کیلئے ہمارے پاس پانی نہیں اور جب پانی ہی نہیں تو ڈیم کو کہاں سے بھریں گے، ڈیم پانی سے بھرا جائے گا یا ہوا سے؟ میں اپنی لیڈر شپاورعوام کو جوابدہ ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو کی ارسا کی ناانصافیوں اور سندھ کو پانی دینے کیخلاف ایک تحریک التوا پر کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ خوشحال تھا، سندھ پنجاب ایگریمنٹ 48.76؍ سندھ کا حصہ تھاجوپنجاب سے زیادہ حصہ تھا، چلیں معاہدہ ہو گیا لیکن اب اس پر تو عمل کریں،88ء میں پیسے رکھنے والے وزیر پر کیا بات کروں۔
تازہ ترین