• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کاسہرا عمران کے سر ہے، سعد رفیق

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ این آر او کی بات احمقانہ ہے،اپوزیشن کے اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کی بچگانہ اور انتقامی پالیسیوں کو دینا چاہیے،اپوزیشن اتحاد کاسہرا عمران کے سر ہے،متحدہا پوزیشن بنے گی تو حکومت پر دباو بڑھے گا ،اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی احتساب کے نام پر احتساب نہیں کیا گیا، چاہے مارشل لا ہو یا ہمارا اپنا دور، احتساب کے پورے نظام پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین