• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی ایجنٹ ہونے کے امریکی دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

ماسکو ( نیوز ڈیسک) کریملن کے ایک اعلیٰ معاون نے بدھ کو ماسکو کے ساتھ امریکی صدر کے مبینہ تعلقاتپر بڑھتے ہوئے تنازعات کے دوران اس مضحکہ خیز الزام کو مسترد کردیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خارجہ امور کے مشیر یوری یوشککوف نے ماسکو میں ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ مضحکہ خیز بات پر تبصرہ کیوں کیا جائے؟ امریکی صدر کسی دوسرے ملک کے ایجنٹ کیسے ہوسکتے ہیں؟
تازہ ترین